تریپورہ: سشمیتا دیو پر حملہ، بی جے پی پر لگایا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-10-2021
تریپورہ: سشمیتا دیو پر حملہ، بی جے پی پر لگایا الزام
تریپورہ: سشمیتا دیو پر حملہ، بی جے پی پر لگایا الزام

 


آواز دی وائس،تریپورہ

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو پر  22 اکتوبر 2021 کو تریپورہ میں حملہ ہوا۔ رکن اسمبلی سشمیتا دیو کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ترنمول کانگریس لیڈر سشمیتا دیو اس حملے میں زخمی ہوئیں۔

سشمیتا دیو نے الزام لگایا کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

سشمیتا دیو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کارکنوں نے کیا ہے۔

ٹی ایم سی کی تریپورہ یونٹ نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جب رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو پر حملہ ہوا تو وہ سیاسی تعلقات عامہ اور مشاورتی فرم انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (I-PAC) کے ملازم کے ساتھ تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ سیاسی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور اور I-PAC نے اس سال کے شروع میں 2021 مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی کے ساتھ کام کیا۔

ٹی ایم سی کی تریپورہ یونٹ نےاپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایم پی سشمیتا کی تباہ شدہ کار کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔