ٹول کٹ کیس۔ ممنوعہ تنظیم سےگٹھ جوڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
بڑی سازش کا پردہ فاش
بڑی سازش کا پردہ فاش

 

نئی دہلی ۔ متنازعہ ٹول کٹ کیس کی انکوائری کے دوران اب یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ ممنوعہ تنظیم سکھ فار جسٹس نے لندن سے سرگرم پوئیٹک جسٹس فاونڈیشن نے پچھلے سال ہاتھ ملائے تھے۔

جس کا مقصد دہلی میں شورش اور بد امنی پیدا کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق اس مقصد کےلئے بیرون ملک سے اس کے آقا اپنے ایجنٹ کو کنٹرول کررہے تھے۔جو کسان تحریک کی آڑ میں اپنے منصوبہ کو عملی جامئ پنہا رہے تھے۔

دہلی پولیس گرفتار شدہ نکیتا جاکوب سے ضبط شدہ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کی جانچ کررہی ہے ۔اس وقت پولیس دشا روی کے ای میل کی جانچ کررہی ہے۔ابتک پولیس نے زوم پر میٹنگ کرنے والے ستر میں سے چھبیس کی پہچان کرچکی ہے۔