ٹول کٹ معاملہ: دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
 پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا
پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا

 

 

نئی دہلی

ٹول کٹ کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کا اسپیشل سیل لاڈو سرائے اور گروگرام میں واقع ٹویٹر کے دفتر پہنچا۔

یہاں وہ ٹویٹر کے عہدیداروں سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ انہوں نے سمبت پاترا کے ذریعہ کی گئی ٹویٹ کو کس بنیاد پر غلط قرار دیا تھا۔

معلومات کے مطابق بی جے پی کے رہنما سمبت پاترا نے کچھ دن پہلے ٹویٹ کیا تھا اور کانگریس پارٹی پر ٹول کٹ تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بی جے پی اور ان کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کے لئے کانگریس نے ٹول کٹ تیار کی تھی۔ ان کے اس الزام کو کانگریس نے جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی شکایت تغلق روڈ تھانہ میں کی تھی۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹول کٹ معاملے میں ٹویٹر کے دفتر پہنچی وہیں یوتھ کانگریس کی طرف سے اس بارے میں شکایت پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ٹویٹر نے ٹول کٹ کو جعلی قرار دیا تھا۔

پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس ٹویٹر کے دونو دفتر پہنچی اور اس معاملے سے متعلق اپنا بیان جاری کیا۔ پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ٹویٹر آفس متعقلہ افسر کو نوٹس دینے کے لیے گئے تھے، یہ ایک روٹین عمل ہے۔ پولیس جاننا چاہتی تھی کہ اس دفتر میں کون آفیسر ہے جو انہیں ایسے معاملے میں معلومات دے سکتا ہے۔ اسی افسر کو پولیس خصوصی نوٹس دینا چاہتی تھی۔

(ایجنسی ان پٹ )