ٹکیت پولس کی حراست میں - جنتر منتر پر احتجاج کا معاملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2022
 ٹکیت پولس کی حراست میں - جنتر منتر پر احتجاج کا معاملہ
ٹکیت پولس کی حراست میں - جنتر منتر پر احتجاج کا معاملہ

 

 

نیو دہلی: رہنما راکیش ٹکیت کو دہلی پولس نے اتوار کو دہلی بارڈر سے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹکیت اس وقت دہلی کے مدھو وہار پولیس اسٹیشن کی تحویل میں ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے پولیس کے روکنے کی اطلاع دی تھی۔ فی الحال پولس راکیش ٹکیت سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق راکیش ٹکیت کو دہلی میں احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وہ یہاں ملک میں بے روزگاری کے خلاف جنتر متر پر احتجاج میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی میں حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تکیت کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ راکیش ٹکیت کو غازی پور میں روک کر مدھو وہار پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

جنتر منتر پر مہاپنچایت کا اہتمام: پولیس کے خصوصی کمشنر (امن و قانون) دیپندر پاٹھک نے کہا، “آج ہےٹکیت کو جنتر منتر جانے سے روک دیا گیا تھا۔ ہم نے اس سے واپس آنے کی درخواست کی اور وہ راضی ہوگیا۔ انہیں واپس لے جایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی دہلی) سمیر شرما نے کہا کہ ایس کے ایم اور دیگر کسان تنظیمیں پیر کو جنتر منتر پر ایک 'مہاپنچایت' کا اہتمام کر رہی ہیں۔ ایسے میں پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹکری سرحد، بڑے چوراہوں، ریلوے ٹریکس اور میٹرو اسٹیشنوں پر مقامی پولیس اور بیرونی فورس کی مناسب تعیناتی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامات پہلے سے کیے جا رہے ہیں