مولانا شہاب الدین رضوی کو دھمکی، سیکورٹی کا مطالبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-09-2022
مولانا شہاب الدین رضوی کو دھمکی، سیکورٹی کا مطالبہ
مولانا شہاب الدین رضوی کو دھمکی، سیکورٹی کا مطالبہ

 

 

نئی دہلی: اتر پردیش کے شہر بریلی میں اعلیٰ حضرت آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

دہلی کے شاہین باغ کے پی ایف آئی کے مبینہ کارکن عبدالصمد نے فون پر دھمکی دی ہے۔

کال کرنے والے نے مولانا سے کہا کہ اگر وہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف بولتے رہے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح ہوکہ پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی بریلی کو لکھے ایک خط میں مولانا نے کہا کہ وہ نہ صرف پی ایف آئی پر پابندی کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ملک میں ان کی ملک دشمن سرگرمیوں کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔

جس نمبر سے انہیں دھمکی کال موصول ہوئی تھی،اس کی تفصیل بھی انہوں نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، لیکن ان کے خدشات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے بریلی پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرے۔