پاکستان میں ہندووں پر مظالمِ غیر انسانی ہیں:مولانا شہاب الدین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2022
پاکستان میں ہندووں پر مظالمِ  غیر انسانی ہیں:مولانا شہاب الدین
پاکستان میں ہندووں پر مظالمِ غیر انسانی ہیں:مولانا شہاب الدین

 

 

بریلی:  درگاه اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے پاکستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور ہندو خاتون کے قتل پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے -

مولانا نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔ جہاں، آئے روز اقلیتوں کو کسی نہ کسی بہانے نشانہ بنایا جا رہا ہے، کل ایک ہندو خاتون کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔

مذہب کے نام پر بننے والے ملک کے لیے شرمناک واقعہ ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے دور میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا، کسی اقلیتی برادری کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، اور وہ لوگ پورے ملک میں زندگی بسر کر رہے تھے۔

ملک میں امن و سکون سے رہتے تھے لیکن پاکستان کے حکمران تاریخ اسلام سے ناواقف ہیں، انہیں تاریخ کی کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے۔

میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے حکومت بند سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ہائی کمشنر کو بلا کر ہندوستانیوں کے جذبات سے آگاہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہندوؤں پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔