بجٹ سیشن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اوقات کار مختلف ہونگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2022
بجٹ سیشن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اوقات کار مختلف ہونگے
بجٹ سیشن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اوقات کار مختلف ہونگے

 

 

نئی دہلی: جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار بجٹ سیشن کے لیے ایوان بالا- راجیہ سبھا اورایوان زیریں- لوک سبھا کی کارروائی مختلف اوقات میں ہوگی۔

آج یہاں جاری ایوان زیریں کے بلیٹن کے مطابق بجٹ اجلاس کے لیے ایوان زیریں کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔

ایوان بالا کی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ یہی نہیں کووڈ-19 کے رہنما خطوط 2 فروری سے لاگو ہوں گے۔

صدر مملکت کا خطاب 31 جنوری کو ہوگا جبکہ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

کچھ دن پہلے ایوان بالا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو اورلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دونوں ایوانوں کے جنرل سکریٹریوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ کورونا وبا کے درمیان آئندہ بجٹ اجلاس کے محفوظ انعقاد کے لیے موثر اقدامات کریں۔

دریں اثںا لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش پر 28 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ (ایجنسی )