کورونا سے لڑائی میں ستاروں کی وینیٹی وین اب پولیس کے پاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
ستاروں کی وینیٹی وین
ستاروں کی وینیٹی وین

 

 

 ممبئی بالی ووڈ کے بڑے اسٹارز کی وینٹی وین اب ممبئی پولیس کے پاس ہے۔ روہت شیٹی کی فلم 'سرکس' ، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیا واڑی' اور آنند ایل رائے کی 'رکشا بندھن' کے سیٹوں سے وینٹی وین کو اب کورونا کے خلاف لڑائی میں ممبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کیتن راول ان تمام وینٹی وینوں کا مالک ہے جو کبھی اکشے کمار اور عالیہ بھٹ جیسے ستاروں کے لئے آرام اور میک اپ کی جگہ ہوا کرتی تھیں ، راول نے ممبئی پولیس کو اپنی آدھی درجن وین سونپ دی ہے۔ راول نے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ہے کہ تھانہ پولیس کمشنر کی درخواست پر وہ 10 اور وینٹی وین بھی پولیس کے حوالے کریں گے۔

راول نے گزشتہ سال بھی لاک ڈاؤن کے دوران اپنی وینیٹی وین خواتین افسران کے حوالے کردی تھیں۔ دراصل ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو تھوڑی آرام کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے دوران بیت الخلا استعمال کرنے کی بھی ضرورت پیش آتی ہے اور خاص طور پر خواتین کے لئے ایک پیچیدہ سوال بن جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں راول کا یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہے۔

راول کی وینٹی وینیں کنگنا رناوت ، تاپسی پنوں ، شلپا شیٹی اور جان ابراہم کو کرایہ پر دی جاتی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی یہ وینیں گجراتی تھیٹر اداکاروں کی مدد کرنے کے لئے بھی مشہور ہیں ۔ ٹی او آئی کے مطابق ایک بار جب صورتحال قدرے معمول پر آ جاے تو ان وینٹی وینوں کو مکمل طور پر صاف کردیا جائے گا اور اسے دوبارہ بالی ووڈ اداکاروں کے حوالے کر دیا جائے گا ۔