یوپی:بی جے پی امیدواروں کی تیسری لسٹ،یوگی کہاں سے لڑیں الیکشن؟اب بھی غیرواضح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
بی جے پی امیدواروں کی تیسری لسٹ،یوگی کہاں سے لڑیں الیکشن؟
بی جے پی امیدواروں کی تیسری لسٹ،یوگی کہاں سے لڑیں الیکشن؟

 

 

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے مزید 91 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

پارٹی نے دیوریا سے سی ایم یوگی کے میڈیا ایڈوائزر شلبھ منی ترپاٹھی کو ٹکٹ دیا ہے، جب کہ حکومت میں شامل وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کو الہ آباد ویسٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایودھیا سے وید پرکاش گپتا، الہ آباد ساؤتھ سے نند کمار گپتا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

 

شلبھ مانی ترپاٹھی ایک صحافی رہ چکے ہیں۔ وہ سال 2016 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ تب سے وہ بی جے پی تنظیم میں ریاستی ترجمان کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

 

امیدواروں کی اس فہرست کے بارے میں معلومات بی جے پی نے ٹویٹ کر کے دی ہے۔

پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے لکھا، 'بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات-2022 کے لیے درج ذیل امیدواروں کے ناموں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔'

بی جے پی نے پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل 206 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ حکومت میں وزیر سریش پاسی کو جگدیش پور سیف سے اور بی جے پی نے کنڈا سے سندھوجا مشرا کو نامزد کیا ہے۔

دوسری طرف وزیر راجندر پرتاپ سنگھ موتی کو پٹی ، وزیر نند گوپال نندی کو الٰہ آباد ساؤتھ سے، سابق وزیر انوپما جیسوال کو بہرائچ اور وزیر رماپتی شاستری کو مانکاپور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر جئے پرتاپ سنگھ کو بنسی سے، وزیر ستیش دویدی کو اٹاوا سے، جئے پرکاش نشاد کو ردرپور سے، وزیر سوریہ پرتاپ شاہی کو پتھر دیوا سے اور وزیر اوپیندر تیواری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔