دہشت گرد نے گولیاں برسائیں۔ پولیس جوان کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
ایک اور حملہ
ایک اور حملہ

 

 

نئی دہلی: جموں وکشمیر میں منگل کو ایک بار دہشت گردانہ سانحہ  پیش آیا ہے۔ سری نگر کے کنی پورا علاقے میں ایک دہشت گرد نے گولیاں برسائیں، جس کی وجہ سے ریاستی پولیس کے ایک جوان کی شہادت ہوگئی ہے۔ ٹھیک پانچ دن پہلے 18 جون کو بھی سری نگر میں ایسا ہی ایک سانحہ پیش آیا تھا، جس میں ایک دیگر پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی تھی۔ وادی کے سید پورہ علاقے میں جاوید احمد نام کے جوان پر دہشت گردوں نے گولیاں برسا دی تھیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پیر کو ہی کہا تھا کہ وادی میں ’اچھی خاصی تعداد‘ میں غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں، حالانکہ وہ سامنے نہیں آرہے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس سال کشمیر میں دو تصادم میں صرف دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا تھا، ’دونوں سوپور میں (شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں) میں مارے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک پیر کے روز مارا گیا۔ دونوں لشکر طیبہ سے تھے، جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد یہاں موجود ہیں۔ وہ سامنے نہیں آرہے ہیں۔ ہمارے پاس ان کے بارے میں اطلاعات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر ہماری مہم چلائی جارہی ہیں۔