کسانوں کی تحریک سے روڈ بلاک نہ ہو۔ سپریم کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
سپریم کورٹ کا حکم
سپریم کورٹ کا حکم

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

تین زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کی وجہ سے روڈ بلاک کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے روڈ بلاک کے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرضی داخل کی ہے کہ نوئیڈا اور دہلی کے درمیان سڑک کو صاف رکھنے کا حکم دیا جائے۔

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی سے نوئیڈا کا راستہ گزشتہ ایک سال سے بند ہے۔ کسانوں نے سڑک پر مستقل پنڈال لگا کر تحریک کا ایک پلیٹ فارم اور دفتر قائم کیا ہے۔