اپوزیشن صدر کے خطبے کا بائیکاٹ کریگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2021
کانگریس کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد
کانگریس کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد

 

کسان تحریک کے سلسلے میں چل رہے الزام در الزام کے بیچ کانگریس سمیت اہم اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ  16 سیاسی پارٹیوں نے کل صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ  پارلیمنٹ کے پچھلے اجلاس میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں زراعت سے متعلق تین قوانین کو حکومت نے پاس کرایا تھا- اس وجہ سے اہم اپوزیشن پارٹیاں حکومت سے نالاں ہیں

اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو من مانے طریقے سے نافذ کیا ہے جس سے ملک کی 60 فیصد آبادی پر روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے کروڑوں کسان اور کھیت مزدور براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ دلی کی سرحدوں پر کسان گزشتہ 64 رن سے دھرنا مظاہرہ کررہے ہیں اور 155 سے زیادہ کسان اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔