مسلسل 11 ویں دن کورونا سے بازیاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ کیسز سے زیادہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
 بازیاب ہونے والوں کی تعداد  یومیہ  کیسز   سے  زیادہ
بازیاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ کیسز سے زیادہ

 

 

 نئی دہلی

پیر کے روز مسلسل 11 ویں دن ملک میں کورونا سے سے بازیاب ہونے والے افراد کی یومیہ تعداد روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسوں سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 3،02،544 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیر کو مجموعی طور پر 2،37،28،011 افراد صحت یاب ہوئے اور قومی سطح پر بحالی کی شرح 88.69 فیصد تک بڑھ گئی۔

دس ریاستیں 72.23 فیصد بازیابی کی شرح میں شامل ہیں, ان میں کیرالہ (37،316) ، کرناٹک (35،573) ، مہاراشٹر (29،177) ، تمل ناڈو (25،196) ، آندھرا پردیش (20،109) ، مغربی بنگال (19،429) ، راجستھان (16،520) ، اترپردیش (14،086) ، اڈیشہ (11،627) اور ہریانہ (9،480) میں افراد صحت یاب ہوئے ۔

ایک اور مثبت پیشرفت میں ہندوستان بھر میں لگاتار آٹھویں دن روزانہ تین لاکھ سے بھی کم نئے کیسز سامنے آے ۔ روزانہ نئے کیسز اور روزانہ صحت یابی کے مابین کا فاصلہ پیر کو 80،229 ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،22،315 نئے کیس درج ہوئے۔

دس ریاستوں میں 81.08 فیصد نئے کیس درج ہوئے۔ تمل ناڈو میں روزانہ نئے کیسوں کی زیادہ تعداد 35،483 ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد مہاراشٹرا میں 26،672 نئے کیس آئے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 19،28،127 کوو ڈ ٹیسٹ کروائے گیے ہیں جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 33،05،36،064 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔