تیسری لہر کو روکنے کے لئے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ۔ مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
مودی کی چھ وزرااعلی کے ساتھ میٹنگ
مودی کی چھ وزرااعلی کے ساتھ میٹنگ

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نےکورونا کی صورتحال پر تمل ناڈو ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اڈیشہ ، مہاراشٹر ، کیرالہ کے وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ہم اس مقام پر ہیں جہاں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے بارے میں بات چیت ہو ئی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ان 6 ریاستوں سے 80 فیصد کے قریب نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ان چھ ریاستوں کو کورونا کی تیسری لہر کے امکان کو روکنے کے لئے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں 'ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ - ویکسینیٹ' کے نقطہ نظر پر توجہ دینے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے کورو نا کا مقابلہ کرنے کے لئے 23،000 کروڑ روپے کے ہنگامی رسپانس پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ریاستوں کو صحت کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے اس پیکیج سے فنڈز کا استعمال کرنا چاہئے۔ بنیادی ڈھانچے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہی علاقوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے دو ہفتوں میں ، یورپ کے بہت سے ممالک میں کورونا کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اگر ہم مغرب کی طرف دیکھیں ، چاہے وہ یورپ کا ملک ہو یا امریکہ ، یہاں ہم مشرق کی طرف دیکھتے ہیں ، پھر بنگلہ دیش ، میانمار ، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرح سے ، کہیں چار گنا اضافہ ہوا ہے ، کہیں آٹھ گنا اور کہیں دس گنا۔ یہ پوری دنیا کے لئے ایک انتباہ ہے ، اور ہمارے لئے بھی ، ایک بہت بڑی وارننگ ہے۔ ہمیں لوگوں کو بار بار یاد دلانا ہوگا کہ کورونا ہمارے درمیان سے نہیں گیا ہے۔

یہاں کی بیشتر مقامات سے اَنلاک کرنے کے بعد جو تصاویر آرہی ہیں وہ اس تشویش کو اور بھی بڑھاتی ہیں۔ میں صرف اس سلسلے میں نارتھ ایسٹ کے تمام دوستوں سے بات کر رہا تھا ، میں نے اس دن بھی اس کا تذکرہ کیا تھا۔ آج میں اس بات پر ایک بار پھر زور دے کر کہنا چاہتا ہوں۔

آج جو ریاستیں ہمارے ساتھ جڑی ہیں ،ان میں سے تو کئی بہت بڑے شہر(میٹروپولیٹن سیٹی) ہیں ، وہاں بہت گنجان آبادی ہے۔ ہمیں اس کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا۔ عوامی مقامات پر ہجوم کو روکنے کے لئے ہمیں ہوشیار ، مستعد اور سخت رہنا ہوگا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ - ہمیں سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور این جی اوز کو بھی ساتھ لے کر لوگوں کو مستقل آگاہ کرتے رہنا ہوگا ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کا وسیع تجربہ اس سمت میں بہت کام آئے گا۔ اس اہم ملاقات کے لئے وقت نکالنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! اور جیسا کہ آپ سب وزرائے اعلی نے جن خاص چیزوں کا تذکرہ کیاہے۔

میں ہر لمحہ دستیاب ہوں۔ ہمارا رابطہ بنا رہتا ہے ۔ میں آئندہ بھی ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ تاکہ ہم سب مل کر بنی نوع انساں کو اس بحران سے بچانے کی اس مہم میں اپنی متعلقہ ریاستوں کو بھی بچاسکیں۔