مسلسل ساتویں دن نئے معاملوں کے مقابلے میں یومیہ صحتیابی میں اضافہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
اچھی خبر۔ بڑی خبر
اچھی خبر۔ بڑی خبر

 

 

مسلسل ساتویں دن روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے میں یومیہ صحتیابی میں اضافہ

مسلسل چوتھے دن یومیہ نئے معاملے تین لاکھ سے کم ہوئے

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک نے سب سے زیادہ 20.55 لاکھ ٹیسٹ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

منصور الدین فریدی:نئی دہلی 

کورونا کی خبروں میں اب ایک بڑی تبدیلی آرہی ہے ،اب کورونا کے اعداد وشمار میں گراوٹ آرہی ہے۔کورونا کا زور ٹوٹتا نظر آرہا ہے۔ یہ ایسے وقت ہورہا ہے جب ملک میں کورونا ٹیسٹ کا ریکارڈ بنا ہے۔ مگر اب کورونا کا شکار ہونے والوں کی تعداد صحتیاب ہونے والوں سےکم ہوگئی ہے۔کورونا کی دوسری لہر میں یہ اعداد وشمار ایک نئی امید پیدا کررہے ہیں۔لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس کےلئے ہم کو اپنی احتیاط جاری رکھنی ہوگی۔

ہندوستان میں مسلسل ساتویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحتیابی کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,69,077 صحتیابی کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی صحتیابی کی تعداد آج 2,23,55,440 ہوگئی ہے۔ قومی صحتیابی کی شرح مزید بڑھ کر 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔ صحتیابی کے نئے معاملات میں 75.11 فیصد دس ریاستوں میں ہیں۔

 ایک دیگر مثبت خبر یہ ہے کہ ملک میں اب مسلسل چوتھے دن تین لاکھ سے کم نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,76,110 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ریاستوں کے اندر 77.17 فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملے 34,875 ہیں اور اس کے بعد کرناٹک میں 34,281 نئے معاملے ہیں۔

awazurdu

 دوسری جانب ملک میں کل ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ تعداد آج 31,29,878 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 96,841 نئے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

 اب ملک میں مجموعی طور پر پازیٹیو معاملوں کا 12.14 فیصد ہے۔ ملک کی ۸ریاستوں میں مجموعی طور پر ملک کے کل ایکٹیو معاملے کا 69.23 فیصد ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاستوں میں ایکٹیو معاملوں میں آئی تبدیلی کو درج ذیل گراف میں نمایاں کیا گیا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20.55 لاکھ سے زیادہ(ملک میں ایک دن میں ٹیسٹ کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے) ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس حصولیابی کے ساتھ ملک نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اس نے گزشتہ روز قائم کیا تھا۔

awazurdu

 یومیہ پازیٹیو شرح 13.44 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مجموعی طور پر 20,55,010 ٹیسٹ کئے گئے۔

 قومی اموات کی شرح مسلسل 1.11 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,874 اموات درج کی گئی ہیں۔

 دس ریاستوں میں نئے اموات کا 72.25 فیصد معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (594) ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں یومیہ 468 اموات ہوئی ہیں۔۔

اس وقت سب سے اہم یہی ہوگا کہ ہم احتیاط کا دامن نہیں چھوڑیں ۔اگر عوام نے سرکاری اور طبی گائڈ لائن پر عمل کریں تو تیسری لہر یوں ہی دم توڑ دے گی کیونکہ اس کے بارے میں میڈیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے ڈبل ماسک کا استعمال کیا،اس خطرے کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔