رواں سال میں جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-09-2021
رواں سال میں جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے
رواں سال میں جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے

 

 

نئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز کہا کہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی سال 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے ، لیکن یہ نرم پڑ کر مالی سال 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی ’ایشیین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2021‘ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کورونا وبا کی دوسری لہر سے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اس نے گھریلو کھپت اور شہری شعبے پر بھی اثر ڈالا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے نے وبا کے اثرات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجروں ، عام لوگوں اور صحت کے شعبے کی تیاری نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)