یوپی اسمبلی الیکشن:ساتویں مرحلے کے لئے انتخابی مہم شباب پر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2022
یوپی اسمبلی الیکشن:ساتویں مرحلے کے لئے انتخابی مہم شباب پر
یوپی اسمبلی الیکشن:ساتویں مرحلے کے لئے انتخابی مہم شباب پر

 

 

لکھنؤ۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی نے پولنگ کے ساتویں مرحلے میں جانے والے حلقوں میں اپنی طاقت جھونک دی ہے جب چھٹے مرحلے کی اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابی مہم منگل کو شام 6 بجے ختم ہو گئی۔

تمام پارٹیاں اتر پردیش کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے آخری انتخابی جنگ میں کود پڑی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بی جے پی کے اسٹار پرچارک وزیر اعظم نریندر مودی، قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ساتویں مرحلے میں پولنگ والے علاقوں کا دورہ کریں گے۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو بھی وارانسی میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے میٹنگ کریں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی، مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

وارانسی میں ہی آپ لیڈر سنجے سنگھ اور دہلی کے وزیر گوپال رائے کئی جگہوں پر روڈ شو اور میٹنگیں کریں گے۔ پرینکا گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی ساتویں مرحلے کی مہم کو تیز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11 بجے سائیں بھدرا کے رابرٹس گنج میں اور غازی پور میں دوپہر 12:30 بجے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا وارانسی میں رتھ یاترا محمود گنج روڈ پر واقع املتاس اپارٹمنٹس میں شام 4:30 بجے ایک کاروباری میٹنگ کریں گے اور پھر شام 6:15 بجے سرکٹ ہاؤس کے قریب ہوٹل ڈی پیرس میں لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ چندولی، جونپور اور اعظم گڑھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ راجناتھ سنگھ آج صبح 10 بجے مرزا پور میں اور پھر دوپہر 12 بجے چندولی کے مغلسرائے اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اعظم گڑھ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی گیان پور اور سریمندراج کرتال پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ پرینکا گاندھی آج اعظم گڑھ میں ہوں گی اور چیک پوسٹ رانی کی سرائے میدان میں جلسہ عام کریں گی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی کا جلسہ مبارک پور کے اسپورٹنگ گراؤنڈ میں ہوگا۔

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کی عوامی میٹنگ بھدوہی کے چکمندھاتا گاؤں اور اورائی اسمبلی حلقہ کے بھوانی پور دشمی میں واقع منی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ یہیں اویسی ابھیان پور اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک میٹنگ بھی کریں گے۔

مئو میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ صبح 11.30 بجے مدھوبن کے پتی کا میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

کانگریس کی جانب سے، پرینکا گاندھی صبح 12.00 بجے اندرا گاندھی پی جی کالج، ڈمری مریم پور، مدھوبن میں ووٹروں کو خطاب کریں گی۔

ساتویں مرحلے میں 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اسی مرحلے میں پی ایم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھی پولنگ ہوگی۔

پچھلی بار تمام 8 سیٹیں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے جیتی تھیں۔ اس بار اپوزیشن کے محاصرے کے درمیان کامیابی کو دہرانا ایک بڑا چیلنج ہے۔