کھیتوں اور میوہ باغات کی دوا پاشی کیلئے ڈرون ہوگا ایگریبوٹ بازار میں دستیاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2023
کھیتوں اور میوہ باغات کی دوا پاشی کیلئے ڈرون ہوگا  ایگریبوٹ  بازار میں دستیاب
کھیتوں اور میوہ باغات کی دوا پاشی کیلئے ڈرون ہوگا ایگریبوٹ بازار میں دستیاب

 

نئی دہلی/15 مئئ /منظور ظہور/

اب ملک بھر میں جدید طرز پر ڈرون سے کھیتوں اور میوہ باغات کی ادویات کا چھڑکاو کے سلسلے میں ڈرون دستیاب ہیں اس کے علاوہ کھیتوں کی زمین کی ٹیسٹنگ کیلئے بھی نہایت ہی چھوٹی کمپیوٹرائزڈ مشینیں دستیاب ہیں اور اس سلسلے میں اریس ایگرو لمٹیڈ نامی کمپنی پیش پیش ہے ۔

ممبئ کی اس کمپنی کی طرف سے آج دلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ایک غیر معمولی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے نوجوان چیرمین ڈاکٹر راہول مرچندانی کے علاوہ بیورو آف انڈین اسٹنڈرڈ کے ذمہ داروں ,کمپنی کے عہدیداروں اور مختلف ریاستوں سے آۓ کپمنی کے ڈیلروں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کے افسران نے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کیا ۔

جس میں بتایا گیا کہ کسی بھی کوئی بھی فصل کے لئے زمیںن کا ٹیسٹ 15 منٹ سے کیا جاسکتا ہے کہ یہ زمین کس فصل کے لئے موزون ہے اور ہاتھ میں آسانی سے پکڑے جانے والی چھو ٹی سائز کی یہ مشینیں کسانوں کیلئے نہایت ہی کم قیمت پر بازار میں دستیاب رکھنے جارہی ہے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ ایرز ایگرو نے زمینداروں اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اٹھانے کیلئے فصل کی تیاری اور اس کی پیداوار میں اضافے کی لئے مختلف کمپیوٹرائزڈ مشینیں تیار کی ہیں اور ان کی دستیابی اور فراہمی کے لیے وزارعت زراعت اور ہارٹیکلچر سے تعاون حاصل ہواہے ۔

جب کہ آئی ایس ائی اور دوسرے ٹریڈ مارگ اداروں نے کمپنی کے پروڈکٹس کو تسلیم کیا ہے ۔ایرز ایگرو لمیٹڈ کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راہول مرچندانی نے ایرز ایگرو لمٹیڈ کے پروڈیکٹ ایگرو ڈرون کے بارے میں ڈیلروں کو مکمل جانکاری دی ۔

جس سے فصل اور میوہ باغات کی منٹوں میں ادویات و دیگر چھڑکاو کرنا ممکن ہے اور اس عمل سے کسانوں اور باغبانوں کا وقت اور پیسے کی کافی بچت ہوگی۔ کمپنی کے چیرمین ڈاکٹر راہول مر چندانی نے بتایا کہ ان کی ایگرو کمپنی جموں و کشمیر میں بھی اپنے پروڈکٹس کو بھاری پیمانے پر متعارف کرانے جارہی ہے