’’ملک منا رہا ہے ’’یوم شہدا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
یاد  کرو قربانی
یاد کرو قربانی

 

 

نئی دہلی ۔قوم آج مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سُکھ دیو کواُن کے یوم شہیداکے موقع پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ 1931 میں آج ہی کے دن برطانوی حکمرانوں نے برطانوی سلطنت کے خلاف اُن کی انقلابی سرگرمیوں کیلئے انہیں لاہور میںپھانسی پر لٹکایا تھا۔ انہیں پھانسی پر لٹکائے جانے کی تاریخ سے ایک دن پہلے پھانسی دی گئی تھی۔

ملک بھر اور پنجاب میں اس موقع پر بہت سے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج  بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘‘ آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویربھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صد صد سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لئے باعث تحریک بنی رہیں گی۔ جے ہند! ’’

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج شہیدی دیوس کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘‘ آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویربھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صد صد سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لئے باعث تحریک بنی رہیں گی۔ جے ہند! ’’

لوک سبھا میں عظیم انقلابی شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وقفہ سوال کے آغاز سے پریسائزڈ افسر کیریٹ پریم جی بھائی سولنکی نے کہا کہ عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو نے آج ہی کے دن ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگی کی قربانی دی تھی۔

شہیدی دیوس کے موقع پر ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یہ ایوان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ ایوان کے اراکین نے کچھ وقت خاموش رہ کر تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے شہداء سردار بھگت سنگھ ، شیو رام راج گورو اور سکھدیو تھاپر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی حیات اور ان کے کارناموں سے متعلق کہانیوں کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جانا چاہئے ۔

نائیڈو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہیدوں کی حب الوطنی اور دلیری صدیوں تک آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ ان عظیم شخصیات کی مثالی حیات سے تعارف کرانا چاہئے۔

جب ہم ان عظیم شہداء کی مثالی زندگی کو یاد کرتے ہیں تو مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہئے۔نائب صدر نے کہا ’’ مجاہد ین آزادی نے تو اپنا کردار ادا کر دیا ۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حب الوطنی کی ان کی میراث کو عقیدت کے ساتھ سنبھال کر رکھیں اور ملک کی ترقی کے لئے ہر ممکن حد تک کوشش کریں ‘‘۔ ریاستی حکومتوں سے میری اپیل ہے کہ وہ ہمارے مجاہدین آزادی کی کہانیاں کو اسکول کی کتابوں میں شامل کریں۔