ملک منارہا ہے دیوالی،نیتاؤں کی مبارکباد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2021
ملک منارہا ہے دیوالی،نیتاؤں کی مبارکباد
ملک منارہا ہے دیوالی،نیتاؤں کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزراء اور دیگر رہنماؤں نے جمعرات کو دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ٹویٹر پر دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے، مسٹر کووند نے کہا،، ’دیپاولی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں.

۔ دیوالی برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کی فتح کا تیوہار ہے۔ آئیے !ہم سب مل کر اس تیوہار کو صاف ستھرے اور محفوظ طریقے سے منائیں اور ماحول کے تحفظ میں حصہ داری کرنے کا عہد کریں‘۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، ،’دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد، میری دعا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور خوش بختی لے کر آئے‘۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی، ترقی اور صحت کی دعا کی ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ زندگی کا ہر لمحہ روشنی سے منور ہونا چاہیے۔انہوں نے نامور شاعر نیرج کی اس شعر کا ذکر کرتے ہوئے ،’جلاؤ دیے پر رہے دھیان اتنا، اندھیرا دھرا پر کہیں رہے نہ جائے‘ عوام کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا، ’پیارے ہم وطنو! آپ کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد، روشنیوں کا تیوہار، چراغ کی روشنی آپ کی زندگی کے ہر لمحے، ہر گوشے کو صحت، خوشحالی، ہم آہنگی اور اطمینان سے منور کرے‘۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’دیوالی کے مبارک موقع پر آپ کو اور آپ کے پورے خاندان کو مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، ’سب کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنی اور خوشی کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی کو نئی توانائی، روشنی، صحت اور خوشحالی سے روشن کرے‘۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’میں دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے‘۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا، ’چراغ کی روشنی بلا تفریق، سب کی زندگی کو روشن کرتی ہے - یہی دیوالی کا پیغام ہے۔ دیوالی مبارک‘۔ (ایجنسی ان پٹ )