کابینہ نے سنیماٹوگراف ایکٹ 2023 کی منظوری دے دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2023
کابینہ نے سنیماٹوگراف ایکٹ 2023 کی منظوری دے دی
کابینہ نے سنیماٹوگراف ایکٹ 2023 کی منظوری دے دی

 

نئی دہلی:حکومت سنیماٹوگراف ایکٹ 2023 میں پائریسی سے نمٹنے کے لئے ایک انتظام کرنے جا رہی ہے جو سنیما کی دنیا میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ حکومت نے پائریسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس نے سنیما کی دنیا میں خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے سنیماٹوگراف ایکٹ 2023 لارہی ہے۔ یہ بل پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سینما کی دنیا کا دیرینہ مطالبہ تھا