گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ پر روک افسوسناک : پرسنل لا بورڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2021
گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ پر روک افسوسناک : پرسنل لا  بورڈ
گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ پر روک افسوسناک : پرسنل لا بورڈ

 

 

نئی دہلی:

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ گڑگاؤں میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے، اور اس صنعتی شہر میں مسلمان ملازمین کی اچھی خاصی تعداد ہے،حکومت کی طرف سے تعمیر مسجد کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے مسلمان کھلی جگہوں میں نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں-

حالاںکہ ایسی جگہوں میں نماز کی ادائیگی میں مشقت ہوتی ہے،اور ان کو دھوپ اور بارش برداشت کرنی پڑتی ہے؛ لیکن مساجد کی کمی کی وجہ سے مسلمان مجبوراََ ایسے مقامات پر نماز ادا کر رہے ہیں، پھر بھی حکومت کا مسلمانوں کو جمعہ کی ادائیگی سے روکنا بہت ہی قابل افسوس اور ناقابل قبول عمل ہے،مزیدستم یہ ہے کہ اوقاف کی بہت ساری زمینیں حکومت کے زیر قبضہ ہیں،حکومت ان زمینوں کو تو واپس نہیں کر رہی ہے؛ لیکن مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روک رہی ہے؛

حالاںکہ جمعہ کی ادائیگی میں بہ مشکل ایک گھنٹہ کا وقت لگتا ہے،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس طرز عمل کی مذمت کرتا ہے اور حکومت ہریانہ سےمطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد سے جلد مسلمانوں کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے مسئلہ کو حل کرے، نیز آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے جو رویہ اختیار کر رکھا ہے،ان کو قرار واقعی سزادے اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے۔

awazurdu