ہولناک ٹرین حادثہ: ہزاروں افراد متاثر، ریلیف کیلئے جمعیۃ علماء ہند میدان عمل میں سرگرم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2023
ہولناک ٹرین حادثہ: ہزاروں افراد متاثر، ریلیف کیلئے جمعیۃ علماء ہند میدان عمل میں سرگرم
ہولناک ٹرین حادثہ: ہزاروں افراد متاثر، ریلیف کیلئے جمعیۃ علماء ہند میدان عمل میں سرگرم

 

بنگلور، 07؍ جون (پریس ریلیز): اڑیسہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے میں کئی لوگ جان بحق ہوگئے اور ہزاروں مسافر اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں، اس موقع پر جمعیۃ علماء کرناٹک نے ٹرین حادثہ پر شدید دکھ و تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے اس میں جان بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی اور جنرل سکریٹری محب اللہ خان امین نے فرمایا کہ ٹرین حادثے کے فوراً بعد سے ہی امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند اور ریاستی جمعیۃ علماء اڑیسہ میدان عمل میں سرگرم ہے اور زخمیوں کے علاج و معلاج، کھانے پینے کا انتظام اور دیگر راحت رسانی کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اسی ضمن میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب قاسمی مدظلہ نے ریاستی جمعیۃ کے ذمہ داران کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ کر ہر ممکن تعاون پیش کرتے ہوئے ریلیف کے کام کا جائزہ لیا۔

لیکن افسوس یہ ہیکہ مستقل مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد تکلیف دہ واقعہ ہے جس میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جمعیۃ علماء اڑیسہ کے اراکین مستقل ریلیف کے کام میں مصروف ہیں، زخمیوں کے علاج و معلاج، متاثرین کی امداد و راحت رسانی کے ساتھ ساتھ انکے متعلقین جو مختلف مقامات سے وہاں پہنچ رہے ہیں ان کے لیے کھانے پینے کا نظم کررہے ہیں۔

اسی کے ساتھ متاثرین کو اپنے مقامات پر پہنچانے کیلئے ان کی مدد کی جارہی ہے۔ جبکہ جو مسلم حضرات ہیں ان کی تجہیز وتکفین کا بھی اہتمام اور اس کی ضروریات کی تکمیل کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ابتدائی امداد کے طور پر جمعیۃ علماء کرناٹک کی جانب سے جمعیۃ علماء اڑیسہ کے ذمہ داروں کو متاثرین کی امداد و راحت رسانی کیلئے رقم بھیجی جا چکی ہے۔ اور آئندہ بھی بقدر ضرورت ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔ اس درد و غم کے موقع پر جمعیۃ علماء کرناٹک کی متاثرین کے ساتھ برابر شریک ہے اور حکومت سے حادثے کے اسباب سے متعلق ایماندارانہ انکوائری کراکر مناسب کارروائی کی اپیل بھی کرتی ہے۔