تلنگانہ: مودی نے رکھے11,300 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 11 Months ago
تلنگانہ: مودی نے رکھے11,300 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا
تلنگانہ: مودی نے رکھے11,300 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا

 

 حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے چلنے والی دوسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے وندے بھارت ٹرین میں سفر کرنے والے طلباء،لوکو پائلٹ سے بات چیت کی اور ٹرین میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سینکڑوں افرادریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرموجود تھے۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، وزیر ریلوے اشونی ویشنو، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے پروگرام میں شرکت کی۔قبل ازیں دہلی سے خصوصی طیارہ سے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپور ٹ پر آمد پر مودی کا استقبال کیاگیا