دہشت گردی کا شبہ:13مقامات پراین آئی اے چھاپے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہشت گردی کا شبہ:13مقامات پراین آئی اے چھاپے
دہشت گردی کا شبہ:13مقامات پراین آئی اے چھاپے

 

 

نئی دہلی:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج چھ ریاستوں میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کے سلسلے میں مشتبہ افراد کے 13 ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ این آئی اے کی اس کارروائی میں قابل اعتراض دستاویزات اور مواد ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

شک ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھوپال اور رائسین اضلاع؛ گجرات میں بھروچ، سورت، نوساری اور احمد آباد اضلاع، بہار کا ارریہ ضلع، کرناٹک کے بھٹکل اور ٹمکور شہر کے اضلاع، مہاراشٹر کے کولہاپور اور ناندیڑ اضلاع اور اتر پردیش کے دیوبند ضلع داعش کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔

این آئی اے نے 25 جون 2022 کو آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، اور 153 بی اور یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 18، 18 بی، 38، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اتر پردیش کے سہارنپور میں اتوار کی صبح نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند میں چھاپہ مار کر ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا۔

بتایا گیا کہ مشتبہ نوجوان ایک مدرسے کا طالب علم ہے۔ وہ آئی ایس ماڈیول سے رابطے میں تھا۔ کافی عرصے سے این آئی اے کے ریڈار پر تھا۔ این آئی اے کی ٹیم نے اسے آج صبح مدرسہ سے ہی پکڑ لیا۔ تاہم مقامی پولیس نے ابھی تک این آئی اے کی کارروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یوپی اے ٹی ایس اور این آئی اے نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اس مشتبہ دہشت گرد کو پکڑا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دہشت گرد کا تعلق شام میں ہونے والے بم دھماکوں سے بھی ہے۔ فی الحال اے ٹی ایس اسے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔