کشمیر: پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والا مولوی گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کشمیر: پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والا مولوی گرفتار
کشمیر: پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والا مولوی گرفتار

 

 

سری نگر: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہفتہ کو جموں ڈویژن کے ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ مولوی کو گرفتار کیا تھا۔

الزام ہے کہ مولوی پاکستان کی دہشت گرد تنظیم کشمیری جان باز فورس کو سیکورٹی اور انتظامیہ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھیجاکرتا تھا۔

معلومات کے مطابق، پولیس نے 22 سالہ عبدالواحد کو ملٹری انٹیلی جنس سے ملنے والی مخصوص معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

عبدل ڈوڈا ضلع کے چرجی کا رہنے والا ہے اور کشتواڑ کی ایک درگاہ میں مولوی ہے۔

تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کشمیری جان باز فورس کو فوجی تعیناتی اور انتظامیہ سے متعلق معلومات بھیجتا رہا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔