فورٹس کے سابق پروموٹرز کو 6 ماہ قید

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2022
 فورٹس کے سابق پروموٹرز کو 6 ماہ قید
فورٹس کے سابق پروموٹرز کو 6 ماہ قید

 

 

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعرات کو فورٹیس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے سابق پروموٹرز مالویندر سنگھ اور شیوندر سنگھ کو ملائیشیا میں واقع آئی ایچ ایچ ہیلتھ کیئر کو فورٹس کے حصص کی فروخت سے متعلق ایک کیس میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔

چیف جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی والی بنچ نے فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹرز کوچھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ وہ توہین عدالت کے بھی کے مرتکب تھے۔ سپریم کورٹ نے فورٹس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ میں حصص کی فروخت کے فرانزک آڈٹ کا بھی حکم دیا۔

 فورٹس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے سابق پروموٹرز کو اس وقت عدالتی جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جب ایک جاپانی فرم، ڈائیچی سانکیو نے سنگھ برادران کے خلاف بنائے گئے 3,600 کروڑ روپے کے ثالثی ایوارڈ کی وصولی کے لیے فورٹس-IHH شیئر ڈیل کو چیلنج کیا۔

IHH-Fortis معاہدہDaiichi Sankyo اورFortis Healthcare کے سابق پروموٹرز کے درمیان قانونی جنگ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

سنہ2018 میں، جب کچھ ہندوستانی قرض دہندگان نے فورٹیس ہیلتھ کیئر کے گروی رکھے ہوئے حصص ملائیشیا کی ایک فرم کو فروخت کیے، ڈائیچی سانکیو نے عدالت میں الزام لگایا کہ فورٹس کے سابق پروموٹرز نے انھیں یقین دلایا تھا کہ ہندوستانی اسپتال کے سلسلے میں ان کے حصص درمیانی انعامی رقم کو پورا کریں گے۔ 

فورٹس ہیلتھ کئیر(Fortis Healthcare)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معزز سپریم کورٹ کے سامنے کی کارروائی کچھ ہدایات کے ساتھ ختم ہو گئی ہے  ۔ ہم سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ عدالت اور ہمارے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں قانونی مشورہ لیں گے۔

 ہم مریضوں کی دیکھ بھال کے اپنے بنیادی مقصد کے لیے پرعزم ہیں اور اپنے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے اپنے اسٹریٹجک اور آپریشنل مقاصد پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ضرورت کے مطابق آگاہ رکھیں گے۔