سکھویندر سکھو ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ، مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ بنے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 سکھویندر سکھو ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ، مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ بنے
سکھویندر سکھو ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ، مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ بنے

 

 

شملہ : ہماچل پردیش میں نادون حلقہ سے چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہونے والے سکھوندر سنگھ سکھو نے ریاست کے 15ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور پانچویں بار ہرولی سے ایم ایل اے مکیش اگنی ہوتری نے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر اتوار کو حلف لیا۔

گورنر راجندر ارلیکر نے یہاں رج میدان میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مسٹر سکھو اور مسٹر اگنی ہوتری کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

مسٹر سکھو اور مسٹر اگنی ہوتری نے ہندی میں حلف لیا۔ سابق وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ریاستی امور کے انچارج راجیو شکلا، چھتیس گڑھ کے مبصر اور وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، مبصر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، اراکین پارلیمنٹ اور ریاستی پارٹی صدر پرتیبھا سنگھ، پنجاب سے پرتاپ سنگھ باجوہ اور پارٹی ایم ایل اے موجود تھے۔

قبل ازیں گزشتہ اسمبلی کے احاطے میں ہفتہ کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں ہائی کمان کے فیصلے کے مطابق بالترتیب چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدوں کے لئے مسٹر سکھو اور مسٹر اگنی ہوتری کے ناموں کو منظوری دی گئی تھی۔

مسٹر شکلا، بگھیل اور ہڈا نے اس کا اعلان کیا۔ ریاست میں پہلی بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ دونوں ہمیر پور پارلیمانی حلقے کے تحت آتے ہیں۔ مسٹر سکھو کا تعلق ہمیر پور ضلع سے ہے جبکہ مسٹر اگنی ہوتری اونا ضلع سے ہیں۔ مسٹر سکھو راجپوت اور مسٹر اگنی ہوتری کا تعلق برہمن برادری سے ہے۔

مسٹر سکھو اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کےصدر بھی تھے۔ 68 رکنی اسمبلی کے مطابق ریاستی کابینہ کا سائز وزیر اعلیٰ سمیت 12 وزراء تک ہی