سری نگر:لشکر کمانڈر سمیت دو دہشت گرد مارے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
سری نگر میں تصادم ۔مارا گیا دہشت گرد ابرار
سری نگر میں تصادم ۔مارا گیا دہشت گرد ابرار

 

 

سری نگر: جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کو منگل کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ سری نگر کے پرمپورا علاقے میں کل شام سے جاری تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار کے مطابق، ان میں سے ایک پاکستانی دہشت گرد تھا۔ تصادم ابھی بھی جاری ہے۔اس دوران فورسیز نے کئی شہریوں کو بچایا جو تصادم کے دوران پھنس گئے تھے۔

 آئی جی وجے کمار کا کہنا ہے کہ لشکر کا ٹاپ کمانڈر ابرار پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے پوچھ گچھ میں بتایا تھا کہ اس نے اپنی اے کے 47 رائفل ایک گھر میں چھپائی ہوئی ہے۔ جب سیکورٹی اہلکار اے کے 47 کو برآمد کرنے گھر میں گھسے تو اس کے ساتھی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔

 دہشت گردوں کی فائرنگ کی سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جواب دیا۔ اس گولی باری میں گھر کے اندر سے فائرنگ کر رہا ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا۔ اسی تصادم میں ابرار بھی ہلاک ہوگیا۔ گھر سے دو اے کے 47 رائفل ملی ہیں۔ دہشت گرد ابرار کئی سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں شامل تھا۔

وہیں پرمپورا علاقے میں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان پیر کو ایک تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم پرمپورا علاقے کے ملہورا علاقے میں ہوا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ تصادم میں سی آر پی ایف کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تصادم اب بھی جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کی سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جواب دیا۔ اس گولی باری میں گھر کے اندر سے فائرنگ کر رہا ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا۔ اسی تصادم میں ابرار بھی ہلاک ہوگیا۔ گھر سے دو اے کے 47 رائفل ملی ہیں۔

دہشت گرد ابرار کئی سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں شامل تھا۔ وہیں پرمپورا علاقے میں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان پیر کو ایک تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہتصادم پرمپورا علاقے کے ملہورا علاقے میں ہوا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ تصادم میں سی آر پی ایف کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تصادم اب بھی جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

لورہ پارمپورہ سرینگر میں انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے اس انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا ٹاپ کمانڈر ابرار ندیم اور ایک پاکستانی دہشت گرد کو ہلاک کیاگیا۔ملورہ میں یہ انکاؤنٹر کل دوپہر کے بعد شروع ہوا اور آج صبح سویرے یہ انکاؤنٹر اختتام پذیر ہوا۔ پولیس نے جاری کردہ اپنے پریس بیان میں لکھا ہے کہ شاہراہ پر حملہ کرنے والے ملی ٹنٹنوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی۔ مصدقہ اطلاع پر جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف اور آرمی نے مشترکہ طور پر شاہراہ پر ناکے لگائے۔

کل ہی دوپہر پارم پورہ ناکے پر ایک گاڑی کو روکاگیا جس میں ابرار ندیم تھا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ابرار نے اپنا بیگ کھولنے کی کوشش کی اور ایک دستی بم نکالا۔ ناکہ پارٹی تیزی سے حرکت میں آگئی اور انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا۔ ڈرائیور اور ابرار کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔ اس دوران اس کے قبضے سے ایک دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا۔ پولیس پریس بیان کے مطابق تفتیش کے دوران ابرار نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی اے کے 47 رائفل ملورہ میں واقع ایک مکان میں رکھی ہوئی ہے۔

اس کے فوراً بعد وہاں مشتبہ مکان کا سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا۔ ابرارکو ہتھیار بازیاب کرنے کے لئے اس مکان میں لے جایا گیا۔ جب سیکورٹی فورسز کی پارٹی نے اسلحہ کو بازیاب کرنے کے لئے گھر میں داخل ہو رہی تھی تو اس کا ایک ساتھی جو پاکستانی تھا،جس کے بارے میں ابرار نے کچھ ظاہر نہیں کیاتھا گھر میں چھپ کر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ اس دوران سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔