بلدھانہ کا ٹائیگر بکرا، جس پر اللہ لکھا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-07-2021
بلدھانہ کا ٹائیگر بکرا
بلدھانہ کا ٹائیگر بکرا

 

 

آواز دی وائس، بلدھانہ، مہاراشٹر

ہربرس قربانی کے موقع پر میوشی پالک انواع اقسام کے بکرے سے عوام کو متارف کراتے ہیں، جس کی قیمت لاکھوں روپئے ہوتی ہے، لوگ بہت ہی شان و شوکت کے ساتھ قربانی کے ان بکروں کو خرید تے ہیں۔ 

حالاں کہ قربانی کے لئے ایک تندرست اور صحت مند جانور کی ضرورت ہوتی ہے بکری عید ( عيدالاضحیٰ)کے دوران خوبصورت اور صحت مند بکرے کے لئے لوگ اچھے دام دینے کے لئے تیار رہتے ہیں.

اس برس ریاست مہارشٹر کے ضلع بلدھانہ ’ٹائیگر بکرا‘ پورے علاقے کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہیں۔

مہاراشٹرا کے بلدھانہ ضلع میں ایک ٹائیگر نام کا بکرا ان دنوں چرچا کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دور دور سے لوگ اس بکرے کو دیکھنے کی لئے آرہے ہے ۔

awazurdu

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کیا ہے اس بکرے میں۔ تو آئیے حُضور آپ کی یہ الجھن بھی دور کر دیتے ہے۔ در حقیقت ، جب ٹائیگر نامی اس بکرے کو اس کے مالک بیچنے بازار لے گئے ، تو لوگ اس بکرے کو خریدنے کے لئے 36 لاکھ روپے تک کی بولی لگادی اور کسی بھی صورت میں لوگ یہ بکرا خریدنا چاہتے ہیں۔

 جب کہ الجھن میں پھنسے ہوئے ٹائیگر کے مالک سمادھن چوہان اسے واپس لیکر گھر آگئے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مجھے اس بکرے کو ایک کروڑ روپئے میں بیچنا ہے۔

فی الحال ، معلومات کے مطابق ، لوگ اس بکرے کے لئے 51 لاکھ روپئے تک دینے کو تیار ہیں۔

awazurdu

آپ یہ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ آخیر کیا وجہ ہے کہ لوگ اس بکرے کے لاکھوں روپئے دے رہے ہیں ، تو بتادیں کہ ٹائیگر ایک بہت لمبا اور مضبوط قد والا بکرا ہے۔جس کو پکڑنے میں کم از کم دو لوگ لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر پیدائشی اللہ لکھا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے ہر ایک اسے خریدنا چاہتا ہے۔ ان دنوں عیدالاضحیٰ کے تہوار پر قربانی کے لئے بکرا خریدنے اور بیچنے کا عمل شروع ہے۔

ایک مقامی شخص ندیم شیخ نے بتایا کہ بکری عید کے دوران ، وہ بکرا جس پر اللہ ، نبی کا نام یا چاند بنا ہوتا ہے پیدائش سے، اُس جانور کی مانگ قربانی کے لئے زیادہ ہے ، لہذا ، اس کی اچھی قیمت بازار میں مل جاتی ہے۔