دہلی اسمبلی کا آج خصوصی اجلاس: سنائی دے گی چھاپوں کی گونج۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2022
دہلی اسمبلی کا آج خصوصی اجلاس: سنائی دے گی چھاپوں کی گونج۔
دہلی اسمبلی کا آج خصوصی اجلاس: سنائی دے گی چھاپوں کی گونج۔

 

 

۔یو دہلی : یہ سیشن دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائی پر جاری سیاسی ہنگامہ آرائی اور بی جے پی کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبران اسمبلی کو خوش کرنے کے الزامات کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں خصوصی اجلاس میں ہنگامہ ہونے کا امکان ہے۔ ودھان سبھا کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق اجلاس 26 اگست کی صبح 11 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سیشن پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اعتراضات اٹھائے ہیں اور کیجریوال کی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رمیش بدھوری نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت نے اسمبلی کو ’’سیاسی میدان‘‘ میں تبدیل کردیا ہے۔ رمیش بدھوری نے کہا کہ "ایک روزہ اجلاس بلانا جمہوریت کا مذاق ہے"۔ کانگریس کی دہلی یونٹ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایوان کے خصوصی اجلاس میں "شراب گھوٹالہ کے بارے میں جھوٹ بولنے پر" معافی مانگنی چاہیے۔

کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر انیل چودھری نے کہا، ’’شراب گھوٹالہ پر سچائی کو سامنے لانے کے لیے وائٹ پیپر لانے پر خصوصی اجلاس میں فیصلہ لیا جانا چاہیے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو 800 کروڑ روپے پر سوال اٹھایا جو مبینہ طور پر بی جے پی کی طرف سے 40 عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز کو خریدنے کے لئے پیش کیے گئے تھے_

۔ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد، کیجریوال اپنے ایم ایل اے کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یادگار جگہ راج گھاٹ گئے، جہاں بی جے پی کے 'آپریشن لوٹس' کی ناکامی کے لیے دعا کی گئی۔ کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پینے ہمارے ایم ایل اے کو 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے دہلی حکومت کو گرانے کے لیے 800 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔