خصوصی سوچھتا مہم : دھنباد کے سو سال پرانی ڈی جی ایم ایس عمارت میں رنگ و روغن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2022
خصوصی سوچھتا مہم : دھنباد کے سو سال پرانی ڈی جی ایم ایس عمارت میں رنگ و روغن
خصوصی سوچھتا مہم : دھنباد کے سو سال پرانی ڈی جی ایم ایس عمارت میں رنگ و روغن

 

 

دھنباد :  کانوں کے تحفظ سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس) عمارت تقریباً 114 سال پرانی ہے اور یہ دھنباد کی سب سے پرانی وراثت عمارتوں میں سے ایک ہے۔ عمارت کو باقاعدہ ہاؤس کیپنگ اور رکھ رکھاؤ کے ذریعہ اپنی اصل شکل میں برقرار رکھا جا رہا ہے۔

اس خصوصی مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس، آفس میں 100 سال سے زیادہ پرانے ریکارڈ روم پر خصوصی توجہ دی گئی کیونکہ اس میں سال 1885 تک کی پرانی فائلوں کی محفوظ کسٹڈی تھی۔ خصوصی مہم 2.0 کے تحت ڈی جی ایم ایس کے ایگزامنیشن ونگ میں ڈیجی ٹائزیشن کی پہل کی جا رہی ہے۔

اس پہل کے پہلے مرحلے کے دوران سال 2014 تک کے ریکارڈ کا ڈیجیٹائزیشن کیا گیا ہے اور باقی کو ڈیجیٹل کئے جانے کا عمل جاری ہے۔ اس مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس کے مختلف دفاتر میں بیکار پڑی چیزوں کو نمٹانے سے 2,22,501.00 روپے کا محصول حاصل کیا گیا ہے اور فائلوں کو پھر سے ترتیب اور فہرست سازی کے ذریعہ تقریباً 110 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی ۔ حکومت ہند کی کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے مطابق اس مہم کے دوران پانچ ضابطوں میں رعایت دی گئی