جلد بازار میں دستیاب ہوگاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ : قیمت 250 روپے ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
ایک بڑی سہولت
ایک بڑی سہولت

 

 

نئی دہلی ۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ اب آسانی سے گھر بیٹھ کر کیا جاسکتا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے جمعرات کے روز بتایا کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کے لئے ابھی کمپنی نےہی درخواست دی تھی ، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ مائی لیب کمپنی یہ کٹ تیار کررہی ہے جس کی ایک کٹ کی قیمت 250 روپے ہے۔

یہ کٹ اگلے تین سے چار دن میں تمام کیمسٹوں کی دکانوں میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹ ٹیسٹ کٹس بنانے والی مزید تین کمپنیوں نے درخواست دی ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کٹس کی بڑی تعداد مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ ریٹ ٹیسٹبہت آسان طریقہ ہے۔ اس کا نتیجہ بہت جلد نکلتا ہے۔ لہٰذا ، یہ ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ کرنے کی تجویز دی جارہی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں لیب کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایسے علاقوں میں موبائل وین کے ذریعہ دس گاوں میں یہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔