تصادم میں فوجی زخمی،بی ایس ایف نے ضبط کی 49 کلو ہیروئن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
تصادم میں فوجی زخمی،بی ایس ایف نے ضبط کی 49 کلو ہیروئن
تصادم میں فوجی زخمی،بی ایس ایف نے ضبط کی 49 کلو ہیروئن

 

 

گرداس پور: پنجاب کے گرداس پور سیکٹر میں پاکستان سے متصل بین الاقوامی سرحد پر جمعہ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور اسمگلروں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوگیا۔

بی ایس ایف نے جائے تصادم سے 49 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے بتایا کہ گورداس پور سیکٹر میں ایک فارورڈ بارڈر پوسٹ (بی او پی) چندو وڈالا میں آج صبح تقریباً 5 بجے بین الاقوامی سرحد کے قریب کچھ نقل و حرکت دیکھی گئی۔

بی ایس ایس کے جوانوں نے گھنے کہرے کے باوجود منشیات کے اسمگلروں کو رکنے کی وارننگ دی لیکن اسمگلروں نے بی ایس ایف جوان پر گولی چلا دی۔

فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم کے دوران ایک جوان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے امرتسر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی ایس ایف جوان کا نام گیان چند ہے۔ بعد ازاں جائے تصادم کی تلاشی کے دوران وہاں سے 49 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔(ایجنسی )