اب تک چار کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2021
بڑی مہم جاری
بڑی مہم جاری

 

 

نئی دہلی ۔ ملک میں اب تک چار کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ انیس سے بچاو کی خوراک دی جاچکی ہیں۔اس میں 77 لاکھ سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کارکنوں کی وہ تعداد ہے، جنہیں پہلی خوراک دی گئی ہے،۔

جبکہ48 لاکھ سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے وہ افراد ہیں،جنہیں دوسری خوراک دی گئی ہے، اُس کے علاوہ 80 لاکھ سے زیادہ صف اوّل کے کارکنوں کو پہلی خوراک دی گئی ہے، جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ صف اوّل کے کارکنوں کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ اب تک ایک کروڑ 69 ہزار سے زیادہ 60 برس کی عمر کے لوگوں اور 35 لاکھ سے زیادہ اُن مستفیدین کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں، جن کی عمر45 برس اور اُس سے زیادہ ہے اور جو پہلے سے کئی بیماریوں کے شکار ہیں۔ کووڈ انیس ٹیکہ کاری مہم کے تحت کُل16 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں کووڈ انیس سے شفایابی کی شرح 96 اعشاریہ ایک دو فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل 23 ہزار 653 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ البتہ مختلف ریاستوں سے اس بیماری سے متعلق معاملات میں اچانک تیزی آنے کی اطلاع کے سبب ملک میں بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے