یوپی :دیوریا میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-04-2022
یوپی :دیوریا میں سڑک حادثہ،  6 افراد ہلاک، 4 زخمی
یوپی :دیوریا میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

 

 

آواز دی وائس، دیوریا

ریاست اتر پردیش میں دیوریا ضلع کے گوری بازار علاقے میں پیر کی دیر رات بولیرو اور بس کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس افسررودرپور، جلجیت سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ پیر کی رات دیر گئے کشی نگر ضلع سے ایک بولیرو میں تلک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گوری بازار علاقے میں پنہا موڑ پر، جب بولیرو سواری کو لے جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں رام پرکاش، وشیشتھا، انکور پانڈے، رامانند موریہ، رام سمجھ اور ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج رہی ہے۔

اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔