لکھیم پور کھیری معاملہ: ایس آئی ٹی نے کی چارج شیٹ داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-01-2022
لکھیم پور کھیری معاملہ: ایس آئی ٹی نے کی چارج شیٹ داخل
لکھیم پور کھیری معاملہ: ایس آئی ٹی نے کی چارج شیٹ داخل

 


آواز دی وائس، لکھنو

لکھیم پور کھیری تشدد کے آج 90 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ایس آئی ٹی کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چارج شیٹ 5000 صفحات پر مشتمل ہے۔

اس میں ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف جرائم درج کیے گئے ہیں۔گذشتہ برس 3 اکتوبر2021 کو تکانیہ واقعے میں صحافی سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں فریقین کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس آئی ٹی کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ سنگین الزامات میں تفتیشی ایجنسی کو 90 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرنی ہوتی ہے۔

اس معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا مونو سمیت 13 لوگ عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔