سلی گوڑی کتاب میلہ: احمدیہ مسلم پھیلا رہے ہیں امن کا پیغام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-12-2022
سلی گوڑی کتاب میلہ: احمدیہ مسلم پھیلا رہے ہیں امن کا پیغام
سلی گوڑی کتاب میلہ: احمدیہ مسلم پھیلا رہے ہیں امن کا پیغام

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

ریاست مغربی بنگال میں واقع سلی گوری کے گریٹر سلی گوڑی پبلشرز اینڈ بک سیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 40 واں شمالی بنگال کتاب میلہ گذشتہ 2 دسمبر2022 سے کنچن جنگا اسٹیڈیم  میں جاری ہے۔

 اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ احمدیہ مسلم  کتاب میلہ کے توسط سے مغربی بنگال میں امن کا پیغام پھیلا رہی ہے۔احمدیہ مسلم  کی جانب سے اس سے قبل مدورائی، کننور اور لکھنؤ وغیرہ جیسے بڑے شہروں میں کتابوں کے اسٹال لگائے ہیں۔

awazthevoice

یہاں ان کی مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ کتاب 'ورلڈ کرائسز اینڈ دی پاتھ وے ٹو پیس' بھی کتاب میلہ میں آویزاں کی گئی ہے اور یہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اسی طرح حیدرآباد میں احمدیہ مسلم نے دیرپا امن کے قیام کے  موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ہے اور اپنی فکر کو عام کرنے کی کوشش کی ہے۔

awazthevoice

کتاب میلہ کے منتظمین نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان طبقہ انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہے۔ وہ اب کتابیں پڑھنا چھوڑ چکا ہے۔  اس کتاب میلہ کا واحد مقصد نئی نسل کو اپنی طرف کتابوں کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کتاب میلہ آئندہ 11 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔اس کتاب میلے میں 70 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔یہاں ہر شام  مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

awazthevoice