ہنومان چالیسا پر ہنگامہ: ایم پی نونیت رانا کے گھر کے باہر شیوسینکوں کا مظاہرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-04-2022
ہنومان چالیسا پر ہنگامہ: ایم پی نونیت رانا کے گھر کے باہر شیوسینکوں کا مظاہرہ
ہنومان چالیسا پر ہنگامہ: ایم پی نونیت رانا کے گھر کے باہر شیوسینکوں کا مظاہرہ

 

 

آواز دی وائس،ممبئی 

ریاست مہاراشٹر کے شہر امراوتی میں ایم پی نونیت رانا کے گھر کے باہر زبردست ہنگامہ ہوا۔ شیو سینکوں کا ایک بڑا ہجوم پولیس کی جانب سے بیریکیڈ کو توڑ کر رانا کے گھر کے باہر پہنچ گیا۔ یہ مظاہرہ ہنومان چالیسا کو لے کر ہوا۔

نعرے لگاتے ہوئے ناراض شیو سینکوں نے کہا - جو لوگ چیلنج کی بات کر رہے تھے، ہم انہیں یہ بتانے آئے ہیں کہ شیو سینک کیا ہوتا ہے؟ ہمیں نو بجے کا وقت دیا گیا تھا۔ اگر نونیت رانا اور ان کے شوہر میں ہمت ہے تو انہیں نیچے آ کر دکھانا چاہیے۔ وہ اب کس باتھ روم میں چھپ گئے تھے….ہم آپ کے انداز میں استقبال کے لیے آئے ہیں۔ تم اس وقت کہاں ہو؟

تاہم اس دوران پولیس کوبھی نظم وضبط سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کو بار بار شیوسینکوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، لیکن وہ سننے کو تیار نہیں ہوئے۔ کچھ شیو سینک تو رانا کے گھر کے باہر کر بیٹھ گئے۔

نونیت رانا کے ایم ایل اے شوہر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کہا کہ پولیس ہمیں ہر جگہ سے باہر نہیں جانے دے رہی ہے۔ شیوسینا کے لوگ ہمارے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ 'ماتوشری' کو مندر سمجھا ہے، لیکن سی ایم ٹھاکرے صرف سیاسی فائدے چاہتے ہیں۔

دریں اثنا کہ کچھ شیوسینکوں نے نونیت رانا کے اعلان کو اسٹنٹ قرار دیا۔ اسی وقت شیو سینا کے سنجے راوت نے رانا جوڑے کو "بنٹی-ببلی" (فلم کے کردار جو چوری کرتے ہیں) کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا میں یہ اسٹنٹنگ کام نہیں کرتی۔

دوسری جانب رانا کا تازہ ترین پیش رفت پر کہنا ہے کہ شیوسینا غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، لیکن وہ ہنومان چالیسہ ضرور پڑھیں گے۔ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

نونیت رانا نے کہاکہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ شیو سینا رکاوٹیں توڑ کر گیٹ کے اندر کیسے داخل ہوئی؟ میں نیچے جاؤں گی اور گیٹ کے باہر جاؤں گی اور ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ بھی پڑھوں گی۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ سی ایم صرف لوگوں کو جیل میں ڈالنا جانتے ہیں۔

دریں اثنا، ممبئی میں 'ماتوشری' کے باہر، ممبئی کی سابق میئر اور شیوسینا لیڈر کشوری پیڈنیکر نے کہا- ہم انتظار کر رہے ہیں، ہم ہنومان چالیسا کو سامنے رکھیں گے۔ ہم ان کو سبق سکھانے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ امراوتی کی ایم پی نونیت نے شوہر روی رانا اور حامیوں کے ساتھ شیوسینا سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے نجی گھر کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے اعلان بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی راستے میں آئے گا اسے اس کے مطابق نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر سیکورٹی کے انتظامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ مہاراشٹر میں یہ سارا تنازع ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے ایک بیان سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر مسجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو وہ ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔ اس کے لیے انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو 3 مئی کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔ اس کے بعد سابق اداکارہ نونیت رانا جن کا تعلق پنجاب سے تھا اور ان کے شوہر بھی اس تنازع میں کود پڑے۔