ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں خاموش ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل حال ہی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو میں اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے اذان کے احترام میں خاموش ہوگئیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پنجابی گانا گنگنا رہی ہوتی ہیں کہ اذان کی آواز آتی ہے تو وہ سر جھکا کر خاموش ہوجاتی ہیں۔
شہناز گل کے اس احسن اقدام پر اسٹیج پر موجود دیگر شوبز شخصیات بھی خاموشی سے کھڑے رہے۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ان کے عمل کو سراہا جارہا ہے ساتھ ہی تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
When Shehnaaz heard "Azan" she stopped her song such a sweet girl ❤#SHEHNAAZGILL #SidharthShukla #SidNaaz pic.twitter.com/ipFxGmnmmW
— Mala Biswas(SidNaaz Meri Jaan❤) (@MalaBiswas9) February 23, 2023
واضح رہے کہ شہناز گل سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں وینکٹیش ڈی، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، جگاپتی باہو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔