پٹیل کا یوم پیدائش: مودی اورشاہ کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
پٹیل کا یوم پیدائش:شاہ نے کی 'اسٹیچو آف یونٹی' کی گل پوشی
پٹیل کا یوم پیدائش:شاہ نے کی 'اسٹیچو آف یونٹی' کی گل پوشی

 

 

آواز دی وائس : آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی جو قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ آج ملک ایسے قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے، جنہوں نے زندگی کا ہر لمحہ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے لیے وقف کر دیا۔ سردار پٹیل جی نہ صرف تاریخ میں بلکہ ہمارے ہم وطنوں کے دل میں بھی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے، تب ہی ہم آگے بڑھ سکیں گے۔ ملکی مفاد کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیواڑیہ میں اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھائے۔شاہ پٹیل کی 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ راشٹریہ ایکتا دیوس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے تقریب سے خطاب کریں گے۔

سردار پٹیل نے 560 شاہی ریاستوں کے ہندوستان میں انضمام میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی اتحاد کا دن ہر سال سردار پٹیل کی قوم کو متحد کرنے کی کوششوں کے لیے ان کی سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔