دہلی میں ایک بار پھر گرمی کی شدید لہر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-06-2022
دہلی میں ایک بار پھر گرمی کی شدید لہر
دہلی میں ایک بار پھر گرمی کی شدید لہر

 

 

 منجیت ٹھاکور،نئی دہلی

دارالحکومت دہلی میں آئندہ چار دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا، جس کی وجہ سے شدید گرمی پڑے گی۔ 24 سے 26 جون2022 کے درمیان دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی نجی ایجنسی، اسکائی میٹ کے مطابق 25 اور 26 جون کو درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے نشان کو چھونے یا پار کرنے کا امکان ہے۔ 

غورطلب ہےکہ جون کےآخری ہفتےکااوسطً درجہ حرارت38ڈگری سیلسیس ہوتا ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں جون کے پہلے پندرہ دن کے دوران ہیٹ ویو کی کیفیت رہی۔درجہ مسلسل 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا تھا۔ یہاں تک کہ دو مواقع ایسے تھے جب درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔

05جون 2022 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ کچھ موسمی مراکز پر درجہ حرارت 48 ڈگری تک بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم، جون کا پہلا پندرہواں بھی مکمل طور پر خشک رہا اور اوسط زیادہ سے زیادہ 43.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تقریباً 4 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ 17 جون سے، درجہ حرارت معمول سے نیچے گر گیا اور 18 اور 20 جون کے درمیان 30 کی کم ترین سطح پر رہا اور اگلے دو دنوں میں 21 اور 22 جون کو بڑھ کر 30 کے وسط تک پہنچ گیا۔

19جون کودرجہ حرارت 30.7 ڈگری سیلسیس تک گرگیا تھا، جو معمول سے تقریباً 8 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ ابر آلود آسمان اور مانسون سے پہلے کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے دہلی میں موسم جون کے مہینے میں مارچ جیسا محسوس ہوا، جب کہ مارچ کا مہینہ دہلی میں جون جیسا گزر گیا۔

مانسون کے آغاز کے معاملے میں دہلی کے لیے دہلی ابھی بہت دور ہے۔ خشک شمال مغربی ہواؤں کے باعث 26 جون تک آسمان صاف رہے گا۔

آئندہ 4 دنوں میں پورے ہند-گنگا کے میدانی علاقوں میں مانسون کی مشرقی ہواؤں کے مزید آگے بڑھنے کے لیے سازگار موسمی حالات تیار ہو رہے ہیں۔

  ایسی صورتحال میں اس دوران تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ اونچے بادل بنتے ہیں۔ بالآخر، پیٹرن کی یہ تبدیلی اور موسمی حالات میں تبدیلی 28 جون کے بعد کسی بھی وقت دہلی میں مانسون لانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔