سینئر ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی راجیہ سبھا کے لئے نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
نئی ذمہ داری
نئی ذمہ داری

 

 

 نئی دہلی : سینئر ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی کو پیر کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا گیا ۔ صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو اس کی منظوری دی۔ بطور راجیہ سبھا ممبر مہیش جیٹھ ملانی کی یہ مدت مئی 2024 تک جاری رہے گی۔ مہیش جیٹھ ملانی سینئر وکیل اور سابق مرکزی وزیر رام جیٹھ ملانی کے بیٹے ہیں۔ راجیہ سبھا کی 12 نشستیں نامزد ممبروں کی ہیں۔ باقی نشستوں کا فیصلہ ریاستوں کی اکثریت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ جیٹھ ملانی نے سینٹ زاویرس کالج ، ممبئی سے بی اے کیا۔

اس کے بعدسیاست میں آگئے۔ نامزد زمرہ میں دو نشستیں خالی ہونے کے بعد مہیش جیٹھ ملانی کی نامزدگی کی گئی۔ سوپن داس گپتا نے رواں سال مارچ میں ایوان بالا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے انہیں امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔وہیں رواں مہینے رگھوناتھ مہاپترا کی کوویڈ۔19 کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔