ثاقب گورے:جس نے13لاکھ افرادکی آنکھوں کوروشن کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
ثاقب گورے:جس نے13لاکھ افرادکی آنکھوں کوروشن کیا
ثاقب گورے:جس نے13لاکھ افرادکی آنکھوں کوروشن کیا

 

 

منجیت ٹھاکر/ نئی دہلی

ثاقب گورے کو دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ مہاراشٹر کے بدلا پور سے تعلق رکھنے والا یہ 'بندہ' اتنا رحم دل ہے اور جس نے اب تک 13 لاکھ لوگوں کی بینائی بحال کرنے میں مدد کی ہے۔ تھانے اور ملحقہ اضلاع میں گورے کے ’’درشٹی مترا‘‘یابینائی دوست کہا جاتا ہے۔ اپنی مخصوص ممبئیا بولی میں اپنے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وہ صرف ایک بات کہتے ہیں، ’’اگر کسی آدمی کی آنکھ کی روشنی اپون کے سامنے چلی جائیگی، تو اپون اوپر والا کو کیامنہ دکھائے گا۔‘‘

گورے ممبئی کے قریب تین اضلاع میں لاکھوں لوگوں کو بینائی دینے والے بھی ہیں اور انھوں نے مفت موتیا بندکا علاج کرایا ہے۔ گورے کہتے ہیں، ’’ہر سال ہندوستان بھر میں موتیا بند کے 20 لاکھ سے زیادہ کیس ہوتے ہیں۔ اور ہر سال پورے ملک میں بینائی سے محروم ہونے والے افراد میں سے 63 فیصد کیسز کی وجہ موتیا بند جیسی عام بیماری ہے۔ یہی نہیں، بصارت کی خرابی کے 80 فیصد سے زیادہ کیسز بھی موتیابند کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

ثاقب گورے کوئی پانچ دس سال سے یہ کام نہیں کر رہے بلکہ تھانے سمیت مہاراشٹر کے تین اضلاع میں موتیا بند سے لڑتے ہوئے انھیں 28 سال ہوچکے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک 13 لاکھ لوگوں کی آنکھوں کا علاج کر چکے ہیں۔ ان

         میں 48,000 سے زائد افراد کے موتیا بند کے آپریشن شامل ہیں۔

گورے کہتے ہیں، "موتیابند بالآخر اندھے پن کا باعث بنتا ہے، تو لوگ دوبارہ آپریشن کیوں نہیں کراتے؟ انہیں اس کا علم نہیں۔ اس لیے عوامی بیداری ضروری ہے۔" وہ کہتے ہیں، ’’موتیابند کی بیماری سادہ ہے، کیونکہ اس میں موت کا خوف نہیں

ہوتا، اس لیے ہر کوئی اسے برداشت کرتا ہے۔ گھر والے بھی نظر انداز کرتے ہیں۔"

awazurdu

 

نظر انداز کرنے کی یہ بات انھیں بہت پہلے چبھ چکی تھی اور یہیں سے ان کا سفر بھی شروع ہوا۔ درحقیقت خاندانی مسائل کی وجہ سے، ایک زمانے میں اچھا بھلا خاندان، مالی پریشانی میں پھنس گیا۔

اسی کی دہائی کے اوائل میں، گور نے اپنی پڑھائی چھوڑ دی اور خاندان کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک ٹرک میں کلینر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ انھیں روزانہ 12 روپے ملتے تھے۔گورے نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا، "پیسہ کافی نہیں تھا، اس لیے میں نے اس کے ساتھ 'حمالی' شروع کر دی۔ اس کی وجہ سے مجھے ایک دن میں 32 روپے مل جاتے تھے۔

گور نے بھلے ہی 'حمالی' کے کام سے آغاز کیا ہو، لیکن اس کے بعد وہ کاروبار کی دنیا میں داخل ہوئے اور پھر خوشحالی ان کے قدم چومنے لگی۔ انہیں دنوں ایک بزرگ رشتہ دار کا انتقال ہو گیا۔ گورے کہتے ہیں، ’’موت کے وقت ظاہرہ بیگم کے چہرے پر کوئی بے چینی نہیں تھی۔ میری ماں نے بتایا کہ وہ ایک تاریک دنیا سے دوسری تاریک دنیا میں جا رہی ہیں۔

گورے کا کہنا ہے کہ ان کی رشتہ دار تیس سال سے اندھے پن کا شکار تھیں۔ اسی دن انھوں نے عزم کیا کہ وہ اس موتیابند کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کریں گے۔ اور 1992 میں انھوں نے اپنا پہلا کیمپ لگایا۔ اس کے بعد سے آج تک ان کا سفر جاری ہے۔ وہ تھانے اور ملحقہ اضلاع میں بیداری پھیلاتے ہیں۔ وہ اور اس کے کچھ ساتھی لوگوں سے بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔

گورے کہتے ہیں، "گاؤں کے لوگ، خاص طور پر کم پڑھے لکھے لوگ، ہمیں گھاس ​​نہیں ڈالتے۔ وہ ہمیں دیکھتے ہی دروازہ بند کر دیتے ہیں۔ لیکن ہمارا کام انہیں قائل کرنا ہے۔

awaz

ان کی آنکھوں کا معائنہ کرنا ہے اور ان لوگوں کے آپریشن کا انتظام کرنا ہے جنہیں موتیابند کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسکے لئے مریض کو تین دن تک ہسپتال میں رکھنا، ان کے آپریشن کا خرچہ اور پھر عینک لگوانا بھی شامل ہے۔

گورے کی اپنی کوئی غیر سرکاری تنظیم نہیں ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کے لیے کوئی فنڈ نہیں لیتے ہیں۔ جو کچھ خرچ ہوتا ہے وہ ان کا اپنا ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، "پچھلی تین دہائیوں سے، میں نے تیرہ لاکھ لوگوں کو آنکھوں کا مفت علاج فراہم کیا ہے۔ 48,000 لوگوں کے موتیابند کے آپریشن کرائے اور تقریباً 9 لاکھ لوگوں کو اچھے معیار کے چشمے فراہم کئے۔

تو اس احسان کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ کیا وہ نامدار (ایم ایل اے) بننا چاہتے ہیں؟ گورے مسکراتے ہیں اور سوال کو مسترد کردیتے ہیں۔ نہیں۔ میرا کوئی این جی او نہیں۔ الیکشن لڑنے کاارادہ بھی نہیں ہے۔"

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بینائی کی خرابیوں اور اندھے پن سے لڑنے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ بلاشبہ اس سمت میں ہندوستان کو جو کامیابی مل رہی ہے اس میں بھی ثاقب گورے جیسے لوگوں کا تعاون ہے۔ لیکن گور اپنے ممبئیا لہجے میں بتاتے ہیں، ''ہم بڑے پیمانے پر بیداری کے معاملے میں اب بھی پیچھے ہیں۔ادھردھیان دیناہی ہوئیں گا۔"