روس کی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ آج سے بازار میں آگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
ایک بڑا سہارا
ایک بڑا سہارا

 

 

ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو ہندوستان میں درآمد ہونے والی روس کی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کو کسولی کے سینٹرل ڈرگس لیبارٹری سے ریگولیٹری کو منظوری مل گئی ہے۔ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ کے ایک افسر نے یہاں کہا کہ محدود سطح پر ویکسین کو لانچ کر دیا گیا ہے اور ہفتے کے روز حیدرآباد میں اس کی پہلی خوراک دی گئی۔ آئندہ مہینوں میں اسپوتنک وی کی مزید ڈوز درآمد ہونے کی امید ہے۔ فی الحال ہندوستان میں درآمد اس ویکسین کی قیمت 948 روپیے ہے اور اس پر پانچ فیصد کا جی ایس ٹی الگ سے جوڑا گیا ہے۔

سپلائی بڑھنے پر اس کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ اس ویکسین کا وقت پر اور بہتر سپلائی یقینی بنانے کے پیش نظر ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان میں اپنے چھ مینوفکچرنگ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف ہیلتھ ایڈ وائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے اس روسی ویکسین کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ 90 فیصد موثر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ویکسین کی تقسیم ہندوستان میں کس طرح کی جاتی ہےاور کتنے لوگوں کو کم وقت میں یہ ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ ۔