بارہ بنکی میں سڑک حادثہ،کم سے کم اٹھارہ کی موت، معاوضہ کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
بارہ بنکی میں سڑک حادثہ
بارہ بنکی میں سڑک حادثہ

 

 

بارہ بنکی

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم اٹھارہ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہواجب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی ۔

اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر کیا جارہاہے، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2۔ 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ۔2 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،50 ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے سڑک حادثہ میں تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا تھا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )