رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل
رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل

 

 

اورنگ آباد

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے بند کرائے گئے دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کیلئے لیبر ڈپٹی کمشنر پر دبا بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گذشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔ مسٹر جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

اورنگ آباد پولیس نے مسٹر پال کی شکایت پر مسٹر جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیونکہ شہر میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)