بہار: منت ہوئی پوری، ریحانہ، شہانہ اور ملکہ کریں گی چھٹھ پوجا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-10-2022
بہار: منت ہوئی پوری، ریحانہ، شہانہ اور ملکہ کریں گی چھٹھ پوجا
بہار: منت ہوئی پوری، ریحانہ، شہانہ اور ملکہ کریں گی چھٹھ پوجا

 

 

راکیش چورسیا/ نئی دہلی

گنگا جمونی تہذیب کی جڑیں ہندوستان میں مذہب سے اوپر اٹھ ہیں۔ سماجی ہم آہنگی کی کہانیاں اکثر سننے اور دکھنے ہمہ وقت ملتی رہتی ہیں۔

مثلاً ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں روبی خان نے گووردھن پوجا کر کے باہمی بھائی چارے کی مثال قائم کی تو اب ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کی کچھ مسلم خواتین اپنی منتیں پوری ہونے کے بعد چھٹھ پوجا کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ وہ  برت رکھ کر چھٹھ مائی کی منت پوری کرنے پر بہت خوش ہیں۔

چھٹھ تہوار مشرقی یوپی، بہار، جھارکھنڈ وغیرہ کے علاقوں کا ایک بڑا  تہوار ہے۔ اگرچہ  عالم یہ ہے کہ پورے ملک میں پھیلے ہوئے مہاجر مزدور چھٹھ کا تہوار منانے کے لیے اپنے گاؤں اور ملکوں کو لوٹ رہے ہیں۔

تہوار کی وسعت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی ریلوے چھٹھ یاتریوں کے لیے تقریباً 130 خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔ دہلی، ممبئی جیسے میٹرو سمیت ملک کے درجنوں شہروں میں چھٹھ گھاٹ بنائے جا رہے ہیں، جہاں وہ چھٹھ کے دن چڑھتے اور غروب ہونے والے سورج کی پوجا کرتے ہیں۔

چھٹھ مائی کے بارے میں مشہور ہے کہ جو بھی اس کا برت  عقیدت کے ساتھ رکھتا ہے وہ اس کی خواہشات پوری کرتی ہیں۔ چھٹ مائی کا اثر یہ ہے کہ غیر پوروانچل بھی چھٹ مائی کا نذرانہ اور آشیرواد لینے کے لیے بے چین ہیں۔ 

اس لیے حاجی پور، گوپال گنج کی رہنے والی ریحانہ خاتون اور ملکہ خاتون بھی اس بار چھٹھ مائی کا برت  رکھنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بازار سے پوجا کے لیے سامان جیسے سوپ، دورا، کلش وغیرہ کی خریداری بھی کرلی ہے۔ وہ برت رکھنے کے لیے بہت پرجوش نظر آتی ہیں۔

نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحانہ خاتون اور ملکہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے چھٹھ مائی سے منت لی تھی کہ گھر بنے گا، پھر وہ برت رکھ کر چھٹ مائی کی پوجا کریں گی۔ اس لیے وہ بازار میں پوجا کا سامان خرید رہی ہیں۔ ریحانہ کہتی ہیں کہ جب بھی گھربنانے کی کوشش ہوتی تو کوئی نہ کوئی آفت آ جاتی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے چھٹھ مائی کی منت مانگی تھی۔

اس سال ریحانہ کی گھر بننے کی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ اس لیے وہ چھٹھ پوجا پوری رسومات کے ساتھ ادا کرنے جا رہی ہیں۔

دوسری جانب حاجی پور گاؤں کی رہنے والی ملکہ خاتون نے بتایا کہ یہاں ایسے کئی خاندان ہیں، جو پہلے سے چھٹھ پوجا کر رہے ہیں۔ ان خاندانوں کے علاوہ نونیا ٹولہ کا ایک کنبہ بھی ہے، جو اس بار چھٹھ پوجا کرے گا جب بیٹے کی منت پوری ہوگی۔

چھٹھ پوجا کرنے والی شہانہ خاتون نے بتایا کہ برسوں سے بیٹا نہیں ہو رہا تھا۔ کسی نے بتایا کہ چھٹھ گھاٹ پر جا کر منت مانگنے سے مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ کوویڈ کے دوران شہانہ خاتون نے چھٹھ مائی منت مانی، جس کے بعد وہ منت پوری ہونے کے بعد اس بار چھٹھ کا برت رکھ رہی ہیں۔ شہانہ نے بتایا کہ پوری رسومات کے ساتھ انہوں نے بازار سے دورا، سوپ، مٹی کے برتن سمیت دیگر اشیاء خریدی ہیں۔