کورونا کی دوسری لہر سے متعلق صورتحال پر آر بی آئی کی نظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
 گورنر شکتی داس
گورنر شکتی داس

 

 

آواز دی وائس۔ ممبئی

National Posted at: May 5 2021 12:16PM   ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی داس نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر سنٹرل بینک کی نظر ہے لیکن اس لہر سے معیشت کافی متاثر ہوئی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں کورونا اور اس سے متعلق صورتحال پر کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے اکانومی کافی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ اس سے متعلق صورتحال پر آر بی آئی کی نظر ہے۔ دوسری لہر کے خلاف بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ آر بی آئی پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کورونا کی پہلی لہر کے بعد معیشت میں ریکوری نظر آنی شروع ہوئی تھی لیکن دوسری لہر نےایک بار پھر بحران پیدا کردیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ نچلی سطح سے مضبوط معاشی اصلاح کی صورتحال اب بدل گئی ہے اور تازہ بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکہ کاری میں تیزی لا رہی ہے۔ عالمی معیشت میں بہتری کے اشارے ہیں۔ ہندوستان کی بات کریں تو ہندوستانی معیشت بھی دباؤ سے ابھر تی ہوئی نظر آرہی ہے۔ آگے اچھے مانسون میں دیہی مانگ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ مینوفیکچرنگ یونٹوں میں بھی سست روی رکتی نظر آرہی ہے ۔ الیکٹرانک سیگمینٹ میں تیزی برقرار رہتی نظر آرہی ہے اگرچہ اپریل میں آٹو رجسٹریشن میں کمی دکھائی دی ۔