دھوم دھام سے نکلی رام بارات، مسلمانوں نے کیا استقبال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2021
دھوم دھام سے نکلی رام بارات، مسلمانوں نے کیا استقبال
دھوم دھام سے نکلی رام بارات، مسلمانوں نے کیا استقبال

 

 

آگرہ: گنج ڈنڈواڑہ، آگرہ: شری رام کی بارات کا جلوس شہر کے ریلوے روڈ پنچایتی باغ سے شری رام لیلا مہوتسو کے تحت بڑے دھوم دھام سے نکالا گیا۔

شری رام کی بارات کے جلوس کا آغاز بلدیہ کے چیئرمین سنجیو مہاجن نے فیتہ کاٹ کر کیا اور ماریدا پرشوتم شری رام کی آرتی کی۔

انہوں نے شری رام بارات کو جھنڈی دکھائی۔ اس جلوس میں ہندو۔مسلم یکجہتی بھی دیکھنے کو ملی۔ مسلمانوں نے اس کا استقبال کیا اور ہم آہنگی کا نظارہ پیش کیا۔

۔ شری رام برات میں کالی منڈل اپنے قدموں کو بدل کر کرتب دکھا رہا تھا۔عقیدت مندوں کی طرف سے بھجن کیرتن کیا گیا اور جے شری رام کا نعرہ لگایا گیا۔ شری رام کے بارات کی آرتی کی گئی اورجگہ جگہ اس کا استقبال کیا گیا۔

ایٹہ روڈ پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلمانوں کی جانب سےجلوس کا خیر مقدم کیاگیا اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی گئی۔

سبزی منڈی میں محمد بنی بہار میاں ، ساجد حسین ، فاروق حسین ، اسرار احمد ، چاند میاں نے پٹیالی تیراہاپر ، اشرف قریشی ، آفاق ، نفیس احمد ، عارف ، شاہد پاپولر ، عرفان ، طارق حسن نے دیگرمسلمانوں کے ساتھ رام بارات کا استقبال کیا۔

جلوس ،شہر کا دورہ کرنے کے بعد واپس پنچایتی باغ پہنچا۔ جہاں رام جی کے بیاہ کی لیلا منائی گئی تھی۔